نئی دہلی، 26 اگست (آئی این ایس انڈیا) دہلی کی اینٹی کرپشن بیورو نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ رینک کے ایک کوویڈ افسر اور سول ڈیفنس کے ایک اہلکار کو 50 ہزار روپے وصولی لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ شکایت موصول ہونے کے بعد اینٹی کرپشن برانچ کی ٹیم نے جنوبی دہلی کے ایک ہوٹل پر اس وقت چھاپہ مارا جب وہ وصولی کا پیسہ لینے آیاتھا اور دونوں کو رشوت کے پیسوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن برانچ کے مطابق کوویڈ آفیسر رویندرا مہرا پیتم پورہ کے کیشو مہا وڈیالہ میں سیمی پروفیشنل اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ فی الحال ڈی ڈی ایم اے نے انفورسمنٹ انچارج کے عہدے پر ڈیوٹی لگائی تھی، اسے کووڈ 19 میں ایگزیکٹو مجسٹریٹ کا اختیار دیا تھا۔دراصل شکایت ملنے کے بعد اینٹی کرپشن برانچ نے رویندرا مہرا اور سول ڈیفنس کے ملازم عمران خان کو ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر 50 ہزار کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ جب اینٹی کرپشن برانچ نے ہوٹل میں چھاپہ مارا تو اس وقت اس نے خود کو بیت الخلا میں بند کر لیا اور بیت الخلا میں رشوت کے 50 ہزار روپے بہادئے لیکن بعد میں اینٹی کرپشن نے فلیش توڑ کر 25 ہزار برآمد کئے۔ ملزم رویندر مہرا کے ماتحت چالان کی 46 ٹیمیں کام کرتی تھیں۔